نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی حکومت کا درست فیصلہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکہ دیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے ۔
Comments
Post a Comment