منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی جس میں عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 ستمبر کو نصرت شہباز ، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیے جب کہ کیس کی سماعت10ستمبرتک ملتوی کردی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نصرت شہباز کا کیا معاملہ ہے؟کیا گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا؟جس پر پراسیکیوٹر نیب نے بتا یا کہ شہباز شریف کی اہلیہ کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تاہم نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ، شہباز شریف کے اثاثوں میں بھی زیر اعلیٰ بننے کے بعد اثاثوں اضافہ ہوا۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے اپنے دور میں کروڑوں ...