Posts

Showing posts from September, 2020

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 10 سال قید کی سزا سنا دی

Image
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ریاض کو 10  سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے لیگی رہنما چوہدری ریاض کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی ۔ عدالت نے مسلم لیگ ن محمد ریاض کو 10 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔  عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ سابق لیگی رہنما کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ چوہدری ریاض گرفتاری پر مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے انہیں حراست میں لے لیا ۔ چوہدری ریاض کو عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔  واضح رہے کہ چوہدری ریاض ن لیگ سے قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔نیب راولپنڈی نے ان کے خلاف 2005 میں ریفرنس بنایا تھا ۔  

20 کلو آٹے کا تھیلا بلیک میں فروخت

Image
صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔   بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔  اس صورتحال میں  صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔   بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں لاہور کے غریب شہری آٹے کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جبکہ آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے چکی کا آٹا غریب شہریوں کے پہنچ سے باہر ہوگیا ہے ۔  واضح رہے کہ آٹا چکی وں پر آٹا 80 روپے فی...

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے

Image
  پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے ،  جگہ جگہ قتل وغارت ،اغوابرائے تاوان ،خواتین کی بے حرمتی اورلاقانونیت کاراج ہے ،عوام انصاف کوترس گئے ہیں ، ظلم کرنے والے حکومتی مشینری کی پہنچ سے دورہیں ۔   یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں گینگ ڈکیتیاں عروج پرہیں ، بینکوں کولوٹنے اورشہریوں کے لٹ جانے کے واقعات بارباردہرائے جاتے ہیں مگرملزم نہیں پکڑے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں ، امن وعامہ قائم کرنا حکومت کی اولین اوربنیادی ذمہ داری ہے لیکن یہ فریضہ کرپٹ پولیس مافیا کے حوالے کردیاگیا ہے جوخودان قاتلوں کی سرپرستی کرنے اورگینگ ڈکیتیوں میں ملوث ہے ۔  انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس محکمہ سے کالی بھیڑوں کوفارغ کرکے ایماندار ، فرض شناس افسروں کوتعینات کریں ، سٹریٹ کرائمزنہ رک سکنے کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکوذمہ دارٹھریاجائے اور فرض سے غفلت برتنے پرقرارواقعی سزادی جائ...

مسلم لیگ (ن) سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،نواز شریف خطاب کرینگے

Image
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس  آج  (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا ۔  اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی قیادت شریک ہوگی ۔   اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد آئندہ کی حکمت عملی اور اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک بارے غور کیا جائے گا    ۔  

موٹر وے سانحہ،وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

Image
موٹر وے سانحہ ، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنیکا فیصلہ ،   تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا ۔ ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا ۔  وزیر اعظم  نے  نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا ۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی ۔  وزیر اعظم آفس  کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے ...

(ن) لیگ کی سیاست ”ٹک ٹاک جیسی ہے،کرپشن کرنے میں بھی شریف برادران شانہ بشانہ چلتے ہیں

Image
 چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ لاہورچیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست ”ٹک ٹاک“ جیسی ہے ، کرپشن کرنے میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف شانہ بشانہ چلتے ہیں اوراس روایت کو دو قدم آگے بڑھ کر خاندان میں بھی پروان چڑھایا گیا ہے ، ملک میں آج صرف کرپشن کرنے والوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔   ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی اور حکومت ملنے کے بعد ہی اس کی پیروی جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست اور اقتدار ملنے کی آڑ میں کئی دہائیوں سے لوٹ مار کا بازار گر م رکھا تھا ، اب طے ہو چکا ہے کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا ۔   انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئی لیکن اپنی ...

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا

Image
مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا ،  چوہدری پرویز الٰہی نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کیا تاکہ ان کا احساس محرومی دور کیا جائے ، (ن) لیگ کے دور میں کسان بار دانے کیلئے لائنیں لگاتے تھے لیکن پرویز الٰہی کے دور میں ایسا نہیں تھا ۔  اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ والوں کو کسان پسند نہیں، 1990 میں نواز شریف نے سب سے پہلے کسانوں کا پانی بند کیا۔انہو ں نے کہاکہ پورے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق زندہ ہے، اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو ترقی کا پہیہ وہیں سے چلے گا، جہاں سے رکا تھا ۔ 

شہباز شریف ”نیازی“ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے

Image
 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شہباز شریف ”نیازی“ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے ،  پی ٹی آئی خود مختلف حصو ں میں تقسیم ہو چکی اقتدار خا تمے کے بعد پی ٹی آئی تانگہ پار ٹی بن جا ئے گی ، شریف فیملی کو تقسیم کرنے کی سلیکٹڈ عمران نیازی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہو گی ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شر یف فیملی کیخلا ف پرو یز مشر ف نے بھی انتقامی کارروائیو ں کی انتہا کردی تھی اور یہی تصور کیا جا رہا تھاکہ ملک سے مسلم لیگ(ن) ختم ہو گئی ہے مگر وقت نے ثا بت کیا کہ مسلم لیگ(ن) تمام تر او چھے ہتھکنڈو ں کے باوجود ختم نہ ہو سکی بلکہ پرو یز مشر ف کی انتقامی کو ششو ں کے برعکس میاں نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنے ۔   انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی اس با ت کو ذہن نشین کر لیں کووہ پرو یز مشر ف سے زیادہ طا قت ور نہیں ہیں ان شاء اللہ عمران نیازی کا انجام بھی وہ ہی ہو گا جو پرو یز مشر ف کا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ شر یف فیملی پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے والا پرو یز مشر ف آ ج پاکستان کی فضا ؤ ں کو بھی تر س رہاہے ۔...

نیب”کر پشن کے مر یضو ں“ کا تسلی بخش علاج کررہاہے

Image
 مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نیب کر پشن کے مر یضو ں کا تسلی بخش علاج کررہاہے ،  سیا سی جماعتو ں کا ”کر پشن موج میلہ“ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اب وہ ”گر فتاری میلہ“ انجوائے کریں ، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی خواہش پر نہیں ان کی کر پشن کی بنیاد پر کی ۔  اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شپ مکمل طورپر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے ، احتسا ب کرنے والے ادارے جب کسی کر پٹ سیا سی لیڈر پرہا تھ ڈالتے ہیں تو اسے انتقامی کارروائی کا تا ثر دے کرعوام کوحکومت کیخلا ف اکسانے کی کو شش کی جا تی ہے حا لانکہ موجودہ حکومت نے کسی سیا سی لیڈر پر ابھی تک کو ئی مقدمہ نہیں بنایا ۔  انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پار ٹی عوامی مقبو لیت کھو چکی ہیں عدالتو ں کے باہر ”دیہا ڑی دار“ ہی نعرے لگاتے نظر آ تے ہیں جبکہ ا ن پار ٹیو ں کی پار لیمانی لیڈر شپ انہیں خیر آباد کہنے کیلئے تحریک انصا ف کے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں ۔  ملک لو ٹنے والے کچھ بھی کر یں وہ نہ کڑے احتسا ب سے بچ سکتے ہیں اورنہ ہی انہیں این آ راو ملے گا ۔...

میں شہباز فیملی کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ48 لاکھ تھی جو بڑھ کر7 ارب سے زائد تک پہنچ گئی

Image
  قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔  رپورٹ کے مطابق 1998میں شہبازشریف ، سلمان ، حمزہ اور نصرت کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ روپے تھی اور 2018 میں شہباز شریف اور بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین نثاراحمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد ملے ہیں ۔   دونوں کا ہر سال کنٹریکٹ ریونیو ہوتا رہا۔نیب کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملازمین کو فیک غیرملکی ترسیلات کی مد میں 15 کروڑ30 لاکھ موصول ہوئے ۔ 15کروڑ30لاکھ روپے سیبینامی کمپنی گڈ نیچر اور یونی ٹاس بنائی گئی ۔ بے نامی کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے ایک ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال ہوئے اور ان کمپنیوں کو دیکھنے والا ایک فرنٹ مین علی احمد خان اشتہاری بھی ہو چکا ہے ۔ تاحل منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپیکے شواہد مل چکے ہیں ۔   منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت، سلمان، حمزہ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ان افراد کیخلاف جعلی قرضوں کی مد میں ایک ہزار 10 ملین ک...

ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ

Image
  ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ماہ نورنے اپنی آواز میں و نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا“کی آڈیو ریکارڈ مکمل کر لی ہے جبکہ  ویڈیو پر کام جاری ہے ،   نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا‘ کی خوبصورت شاعری پاکستان کے معروف شاعر ایس ایم صادق نے لکھی ہے جبکہ ریکارڈنگ ایس ایم گولڈ سٹوڈیو میں کی گئی ہے ، اس نعت شریف کو ربیع الاول میں ریلیز کیا جائے گا ۔  

اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے

Image
  پاکستان  تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی  نے کہا ہے کہ  اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے ،  کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں ،  تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے  ۔  

ھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ

Image
 اسلام آباد ہائیکورٹ میں  بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لیجانے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے  کی ۔   عدالت نے بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے وکیل صفائی حسیب چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔   ہندو فیملی بھارت گئی را نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر صاحب پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔  

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی

Image
 موٹروے زیادتی کیس میں اب تک کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ موٹروے میں ظلم کا شکار بننے والی خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی ہے ۔ خاتون ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دیں گی۔متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ لف ہو گا ۔   پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جب کہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ جب کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے مہلت دیدی ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج لاہورموٹروے زیادتی کیس میں اب تک کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ موٹروے میں ظلم کا شکار بننے والی خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی ہے ۔  خاتون ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دیں گی ۔ متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ لف ہو گا ۔ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جب کہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصل...

عام آدمی کیلئے بہترین قانون سازی وزیراعظم و وزیراعلیٰ کا ویژن ہے

Image
 تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ عام آدمی کی بہتری کیلئے قانون سازی کی جائے  ۔.   اسی ویژن کومد نظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی نے دو سال میں 24 اجلاس منعقد کرکے اہم نوعیت کے 63 بل منظورکئے  پنجاب اسمبلی نے تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن ہونے کے باوجود ملک میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے .   انہوں نے کہا کہ ہم نے 1950 کے شوگر کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کر کے شوگر مافیا کے ہاتھوں سالہا سال سے جاری کسان کے استحصال کے آگے بند باندھ دیا ہے اب شوگر ملیں وقت پر چلیں گی اورکسان کو گنے کی پوری قیمت وقت پر ملے گی ، پنجاب راوی اربن ڈویلپنٹ ایکٹ معاشی اور سماجی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ پنجاب کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرے گا ،  انہوں نے کہا کہ کوآپریٹوز اورجیل خانہ جات کے صدیوں پرانے قوانین کو اپ ڈیٹ کر کے صحیح معنوں میں عوام دوست بنا د ئیے گئے ۔ اب پنجاب کوآپریٹوز لیکوڈیشن بورڈ کی کھربوں روپے کی جائدادیں ناجائز قبضوں سے واگذار کرا کے بہتر ...

جس لوگوں کو شہباز شریف یاد آتے ہیں وہ میرے پاس آئے

Image
  صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے متن پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہباز شریف یاد آتے ہیں جبکہ شہباز شریف جن کو یاد آتے ہیں ان کا میرا پیغام ہے کہ وہ میرے پاس آئے اور میں ان سے یہ بات سمجھنا چاہتا ہو کہ شہباز شریف ان کو کیوں یاد آتے ہیں ۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادراس نے کہا کہ آخر شہباز شریف نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے رکھا ہے جس کے باعث وہ لوگوں کو یاد آرہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مریم نواز کو ضمانت پر رہائی اس لئے ملی تھی کہ وہ اپنے بیمار والد کا خیال رکھ سکیں لیکن سب نے دیکھا ہوگا کہ مریم نواز کے والد نواز شریف بیمار ہونے کی بجائے اشتہاری بن گئے ہیں ۔  جو اس قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ 

حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا

Image
 پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض قسط کی بحالی اور ادائیگی کے لئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی گئی اور دوسری ضرورتوں پر دی جانے والی سرکاری رعایت بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے ۔   ان میں یوٹیلٹی سٹورز اور گندم وغیرہ کی سبسڈی بھی شامل ہے ۔  بجلی لاہور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض قسط کی بحالی اور ادائیگی کے لئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی گئی اور دوسری ضرورتوں پر دی جانے والی سرکاری رعایت بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے ۔   ان میں یوٹیلٹی سٹورز اور گندم وغیرہ کی سبسڈی بھی شامل ہے ۔  بجلی پہلے ہی مہنگی ، گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے ہی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا چکا ہے  یہ سبسڈی م...

منی لانڈرنگ کیس میں دائر ریفرنس کا ہر صفحہ شہباز فیملی کی کرپشن کی داستان بیان کر رہا ہے

Image
انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے ہوشربا انکشافات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے اپنی قیادت کا دفاع کرنامشکل ہوتا جارہا ہے ، کئی رہنما صرف علامتی طور پر موجود ہوتے ہیں لیکن ان کی خاموشی سے سب کچھ واضح ہوتا ہے ۔   اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرے گی اور ایسا کرنے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ یہ ملک میں انتشارپھیلانے کی سازش ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیان کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے آگ بھڑکے گی قابل مذمت ہے ۔ عدالتیں جب انہیں جب ضمانتیں دیتی ہیں تو کوئی بات نہیں کی جاتی اور جب یہی عدالتیں کئی روز کے دلائل کے بعد ضمانت مسترد کریں تو ان پر چڑھ دوڑا جاتا ہے ،  یہ رویہ کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ۔   جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں دائر ریفرنس کا ہر صفحہ شہباز شریف فیملی کی کرپشن کی داستان بیان کر رہا ہے ، شریف خاندان اپنے پاس موجود دولت کے انبار کی نہ کوئی منی ٹریل پیش کرتا ہے اور نہ اس سے لا تعل...

شہباز شریف کی گر فتاری پر ”مریم گرو پ“ خو ش ہے

Image
 مرکزی رہنما پی ٹی آئی ، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کی گر فتاری پر ”مریم گرو پ“ خو ش ہے،شہبا ز شر یف کی گر فتاری کے بعد مریم صفدر کی پر یس کانفرنس میں ان کے چہرے پر  خو شی نمایا ں تھی ،  (ن) لیگ کی قیاد ت سنبھالنے کیلئے دو نو ں بھا ئیو ں کے درمیان کئی عر صہ سے سرد جنگ جار ی ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مر یم صفدر کی پر یس کانفرنس وہی پرانی طو طا کہانی تھی اداروں پر تنقید کر نا مریم صفدر اور شر یف فیملی کا و طیرہ ہے ، مر یم صفدرکی دھمکیو ں سے حکومت مرغو ب نہیں ہو گی ،   ن لیگ حکومت کیخلا ف کو ئی تحریک نہیں چلا سکتی کیو نکہ تحریک چلانے کیلئے عوام کا سا تھ ہو نا ضروری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کوعوام انتخابا ت میں مسترد کر چکی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اپوز یشن کی معصو میت اور بہکی بہکی با تیں عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی ۔   ان شا ء اللہ سینٹ انتخابا ت میں بھی پی ٹی آئی واضح پوز یشن سے جیتے گی جس کا غم اپوز یشن کو نڈھا ل کیے ہو ئے ہے۔مر یم صفدر حکومت کیخلا ...

اپوزیشن رہنماوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنایاجارہاہے

Image
 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنایاجارہاہے ،   شہباز شریف کی گر فتاری حکومت کی بوکھلاہٹ اور اپوز یشن کی تحریک روکنے کی بھونڈی حرکت ہے ،  گلگت بلتستان میں ہو نے والے انتخابا ت نااہل حکومت کیخلا ف ریفرنڈ م ثا بت ہو نگے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،   اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ،  عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں ۔  انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا لیکن ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ۔  گر فتاریاں جیلیں ہتھکڑیاں حکومت کیخلا ف چلنے والے تحریک کا را ستہ نہیں رو ک سکتی ۔  نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان شا ء اللہ بہت جلد سلیکٹڈ نیاز ی کی حکومت اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ۔

پورا ملک شہبازشریف کے ساتھ کھڑا ہے

Image
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پورا ملک شہبازشریف کے ساتھ کھڑا ہے ۔  گلگت بلتستان کے الیکشن میں ن لیگ کے انتخاب کے روشن امکانات ہیں اس لئے  شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ۔ ن لیگ کے راستے میں روٹے اٹکانے اور گلگت بلتستان میں انتخابی مہم روکنے کیلئے یہ مسئلہ پیدا کیاگیا ۔ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے  ۔ گلگت بلتستان میں ن لیگ کا ووٹر ووٹ کی خودحفاظت کرے گا ۔  اگر کوئی دھاندلی کا سوچ رہاہے تو اپنا ذہن صاف کرلے۔شہبازشریف کی گرفتاری جمہوریت و قوم کیلئے المیہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری کے فیصلے پہلے ہی ہو چکے تھے ۔  حکومت نے شہبازشریف کی صاحبزادی کو بھی چکر لگوائے ۔ عمران نیازی نے شریف خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ۔  شہبازشریف نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھانے پر سزا دی گئی ۔    انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کو کرونا ہوگیا اب بھی لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پورا ملک شہبازشریف کے ساتھ کھڑا ہے ۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ن لیگ کے انتخ...

خدارا اپوزیشن اپنی بقاء کے لئے قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹے

Image
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے ہر طرح کی کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، خدارا اپوزیشن اپنی بقاء کیلئے قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹے ، عوام نے حکومت کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے ،مقررہ مدت کے بعد انتخابی میدان سجے گا اوراپوزیشن اپنے گھوڑا دوڑا لے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ  این اے 131اور وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو حکومت کے زیراثر نہیں بلکہ خود مختار ادارہ ہے لیکن اپوزیشن بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے جس میں اسے ناکامی ہی   ملی ہے ۔ اسی طرح کسی کی ضمانت لینے یا مسترد کرنے کا اختیار بھی فاضل عدالتوں کے پاس ہے لیکن مسلم لیگ(ن) کی طرف سے جس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں اس پر پوری قوم کو تشویش ہے ۔   انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن عوام کے جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ حکومت اور قانون نافذ ...

دنیا بھر میں کورونا، اموات دس لاکھ سے تجاوز کر گئیں

Image
   امریکا میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔   غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار  میں کہا گیا ہیکہ   سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں ، جن کی تعداد تقریبا دو لاکھ بنتی ہے ۔  برازیل میں ایک لاکھ چالیس ہزار جبکہ بھارت میں پچانوے ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔   اقوام متحدہ نے ان ہلاکتوں کو ایک ’افسوسناک سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی ویکسین بنانے پر کام ہو رہا ہے تاہم ابھی کوئی موثر دوا دستیاب نہیں ہو سکی۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباتینتیس ملین ہو چکی ہے ۔

ہمارا ردعمل آئے گا اور استعفوں کی قربانی دینی ہوگی

Image
 سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے شہباشریف کی گرفتاری پر ہمارا رد عمل آئے گا اور ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی ۔    نوازشریف اورہمارا بیانیہ ایک ہے اور حکومت اپوزیشن سے ڈری ہوئی ہے ۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے  کہا کہ  شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وارنٹ جاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا ۔  انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 70دن ریمانڈ میں رہ چکے ہیں اور مجھے گزشتہ روز بھی نیب کی طرف سے ایک اور پیشی کا نوٹس آیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا ۔  شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا توشاید مجھے بھی حراست میں لیلیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے بتایا کہ2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔   ہمارا ردعمل آئے گا اور استعفوں کی قربانی دینی ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 70فیصد کابینہ اراکین ٹیکس نہیں دیتے یامعمولی دیتے ہیں ۔ کابینہ اراکین کے اضافی اخراجات کی...

نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے

Image
  سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ،  نیب سے ڈرنے والے نہیں ، آخری آپشن استعفے ہوں گے ۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  گرفتاریاں معنی نہیں رکھتا ، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے ، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہونگے ، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا ،   اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا ۔ یوسف گیلانی کا کہنا تھا ہماری حکومت میں کوئی سیا سی قیدی نہیں تھے ہمارے استعفوں سے ملک میں بہتری آسکتی ہے تو ہم استعفے دینے کو تیار ہیں ۔

حکومت کا ملک بھر کے تمام پرائمری سکولز کو آج کھولنے کا فیصلہ

Image
 وفاقی حکومت نے ملک بھر  کے تمام  پرائمری سکولز  کو آج بدھ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔  وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے کہا ہے کہ  بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ۔ منگل کو معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا ۔  آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ، ملک میں تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں ، کل سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے ، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے ۔  شفقت محمود کا کہنا تھا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے ، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں ، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔   

ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی عثمان بزدار سے ایک اور ملاقات

Image
 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملسم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری اور چودھری اشرف علی انصاری جب کہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین شامل ہیں ۔  خانیوال سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیصل خان نیازی اور چودھری اشرف انصاری کے بھائی چودھری محمد یونس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے ۔  جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ،   اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں ، انہیں عزت و احترام دیں گے ، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔...

عقل و دانش سے کام نہ لیا تو عراق خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے

Image
عراق کے سرکردہ شیعہ رہنما نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ نہ کیا گیا ملک خانہ جنگی کا شکار ہوس کتا ہے ۔  عرب ٹیا وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود بعض مشکوک گروپ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ الصدرنے مزید کہا کہ میں سب کو مشورہ دیتا ہوں کہ استدلال، قانون اور حب الوطنی کا مظاہرہ کریں ورنہ عراق میں اہل تشیع ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگیں گے ۔  خیال رہے کہ مقتدی الصدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل سوموار کے روز بغدا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا راکٹوں سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے تھے ۔ عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ ظاہر العانی کا کہنا ہے کہ عسکری گروپوں نے جس جدید اسلحے کے حصول کا دعوی کیا ہے وہ آج استعمال رہا ہے ۔  بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک خاندان اور بچوں کو اسی اسلحے سے نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں عراق کی النجبا ملیشیا کے سربراہ اکرم الکعبی نے دھمکی دی تھی کہ وہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنا سکت...

رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں،اس کیلئے فنکار کو خونِجگر دینا پڑتا ہے

Image
اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے اسکرپٹ کے مطابق چل رہے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اصلاح بھی ہو رہی ہے ۔   ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ، اس کے لئے فنکار کو خونِ جگر دینا پڑتا ہے ۔  انہوں نے کہاکہ میں اسٹیج ڈرامے کے لئے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہوں ، کردار اچھا ہو تو میں ڈرامے میں کام کرنے کی حامی لاہو راسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے اسکرپٹ کے مطابق چل رہے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اصلاح بھی ہو رہی ہے ۔   ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ، اس کے لئے فنکار کو خونِ جگر دینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اسٹیج ڈرامے کے لئے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہوں ، کردار اچھا ہو تو میں ڈر...

رب سے دعاؤں میں التجا ہو گی تو وہ ضرور پوری ہوں گی اورنگزیب لغاری

Image
  سینئر اداکار اورنگ زیب لغاری نے کہا ہے کہ خدا نے انسان کو اچھے اور برے راستے کے بارے میں قرآن پاک میں واضح طور پر بتا دیا ہے، جب تک لوگ قرآن کے احکامات پر عمل کرتے رہیں گے اور رب سے اپنی دعاؤں کی التجا کریں گے تووہ ضرور پوری ہوتی ہیں ۔   انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے ہاں یہ روایت ہے کہ بغیر کسی عبادت کے براہ راست بھی مانگتے ہیں ۔ اللہ تعالی نے ہمیں نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے ہمیں پہلے اسے تو پورا کرنا چاہیے ۔  انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جمعہ کے خطبات میں طہارت اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے بارے میں آگاہی دینی چاہیے ۔   اورنگزیب لغاری نے کہا کہ جب انسان پاک حالت میں ہوتا ہے تو اس کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی توفیق دی ہے کہ میں اچھے کو اچھا اور برے کو برا منہ پر ہی کہہ دیتا ہوں کیونکہ میں منافقت نہیں کر سکتا ۔

دبئی میں پولیس افسر کی خفیہ ویڈیو بنانے والی 2 خواتین گرفتار

Image
دبئی میں دو خواتین کو ایک پولیس افسر کی خفیہ ویڈیوبنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔  اماراتی میڈیا کے مطابق ان خواتین نے پولیس افسر کی ویڈیو اس وقت بنائی جب اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی کر رہا تھا ۔   پولیس افسر ایک مشتبہ ملزم کو ہتھکڑی لگا رہا تھا جب ان خواتین نے اس کی ویڈیوبنا لی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پولیس افسر کی ویڈیو بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس کو بھی یہ ویڈیو رپورٹ کر دی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدان دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کی قومیت اور عمریں ظاہر نہیں کی گئیں ۔   اور یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ یہ واقعہ کب رونما ہوا تھا اور ملزم کو کس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔دبئی پولیس کے شعبہ تفتیش جرائم کے سربراہ بریگیڈئیر جمال الجلاف نے خبردار کیا کہ ان دونوں خواتین نے ایک پولیس افسر کی سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران اس کی ویڈیو بنا کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جرائم سے متعلق قانون نمبر 5 مجریہ 2012 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت دینا اور اس کی تشہیر کرنا سنگین جرم ہے ۔...

پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا، شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد وکلاء سے مختصر گفتگو

Image
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں انصاف نہیں ملے بعد میں انصاف ملے گا ۔   تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے گرفتاری کے بعد اپنے وکلا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صرف یہی جملہ کہا اور کمرہ عدالت میں موجود اپنی جماعت کے تمام رہنماں جن میں خواجہ آصف ، احسن اقبال،رانا ثنا  اللہ، مریم اورنگزیب ، اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماں کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر آج شامل 4بجے مکمل رد عمل دیا جائے ،   جس کے فوری بعد سابق وزیراعلی پنجاب اپنی سکیورٹی ٹیم اور نیب اہلکاروں کے ساتھ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔  

یہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے

Image
 فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد صحافی کے سوال پر  آصف علی زر داری کا جواب سابق صدر آصف علی زر داری نے اپنے اوپر فرد جرم عائد کر نے پر کہاہے کہ یہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے ۔احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد صحافی نے آصف علی زر داری سے سوال کیاکہ آپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کیا کہیں گی ۔   سابق صدر نے جواب دیکہ ایہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔  آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشااللہ۔ 

شہباز شریف نے ذوق و شوق سے گرفتاری نہیں دی

Image
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ذوق و شوق سے گرفتاری نہیں دی ،  بلکہ یہ ان کی طرف سے کی جانے والی کرپشن اور بد عنوانیوں کے نتیجے میں گرفتار ہوئے ۔   سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر ان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ چالیس سالوں میں جو اقتدار کے مزے لوٹے ہیں ،  اپنے اس دور میں انہوں نے جو کرپشن اور بدعنوانیاں کی ہیں ،  ان سب کی تحقیقات کے لیے جو جے آئی ٹیز اور تمام تحقیقاتی اداروں کی عرق ریزی کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ انہیں گرفتار کیا جائے ،   ضمانت خارج ہونے کے بعد یہ بھی اس عمل سے گزریں گے ، جو عدالت کا نظام ہے ، اور تفتیشی طریقہ کار ہے ۔ واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ،  جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔   تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شر...

شہبازشریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا جائے گا اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

Image
لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستردکردیاجس کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف  کو  گرفتار کرلیاگیا ہے    لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، جسٹس سرداراحمدنعیم ، جسٹس فاروق حیدرپرمشتمل بنچ نے سماعت کی،شہبازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ شہبازشریف خودروسٹرم پر آگئے ، عدالت نے کہا ابھی آپ کے وکلا دلائل دے رہے ہیں ، کوئی بات رہ جائے گی تو پھرآپ اپنا موقف پیش کریں ۔  وکیل شہبازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ نیب نے افسانوی کہانی بنائی ، پتہ نہیں یہ کیس کیوں بنایاگیا ، ریفرنس دائر ہو چکا ہے اورتحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں ، اب گرفتاری کی کیا وجوہات ہیں؟۔وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اگرشہبازشریف کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور6 ماہ جیل میں رکھیں تو کیا فائدہ ہوگا؟،جس نے ایک ہزار ارب روپے بچائے ہوں وہ چند ارب کا رسک کیوں لے گا ۔  جسٹس فاروق نے استفسار کیا کیا ریفرنس کی نقول تقسیم ہو گئیں ؟ وکیل اعظم نذیر...

حکومت کا دلیپ کمار کا گھر اور کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ

Image
 خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکارہ یوسف خان عرف دلیپ کمار کا گھر کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں ، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے ۔  محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی  گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ 

فیاض چوہان دو سروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا گر یبان جھانکے

Image
  مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ فیاض چوہان دو سروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا گر یبان جھانکے ،  پی ٹی آئی کے جلسوں میں جس طرح خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہو ئی وہ بھی پوری قوم جانتی ہے ، عا ئشہ گلالئی تحریک انصا ف کیو ں چھو ڑ کر گئی قوم کوایک ایک بات یاد ہے ۔  اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ فیا ض چوہان یاد رکھیں آپ کی تحریک انصا ف کی خوا تین نے کئی دفعہ آ پ کی لیڈر شپ کیخلا ف مظاہرے کیے اور ان پر کئی الزامات لگائے فیا ض چوہدری کی پر یس کانفرنس کے ردعمل میں بہت سے با تیں ہمیں بھی یاد ہیں جن کے بیان کرنے پر بھی ہم شرم محسو س کر تے ہیں کیونکہ ہم خوا تین کی عز ت اور احترام کے قا ئل ہیں ۔  انہو ں نے کہاکہ فیا ض الحسن چوہان اپنے شغل اعظم کوخو ش کرنے کیلئے اخلا قیا ت کی تمام حدود کوکراس کیا حکومت اس کی زبان کو کنٹرو ل کرے اگر فیا ض چوہان نے رویہ نہ بدلا تو ہم بو لیں کے شکا یت ہو گی ۔  فیا ض الحسن چوہان نے پر یس کانفرنس میں جو زبان استعما ل کی ہے ہم اس کی پر زور مذ مت کرتے ہیں ۔ 

نوازشریف نے قومی اداروں کے خلاف بات کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری

Image
   وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے قومی اداروں کے خلاف بات کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ۔    مسلم لیگ ن کی قیادت موجود ہی نہیں اس لیے دھڑے بننے کا خدشہ تو رہے گا  ۔ گلگت بلتستان کمیٹی بلاول کی تجویز پر ہی بنی  ہے ۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان کمیٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بنائی گئی ۔   اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا ۔     اپوزیشن چاہے یا نہ چاہے گلگت بلتستان  میں اصلاحات لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما استعفے نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت کا پتہ ہی نہیں تو مقبولیت کیسی ؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت موجود ہی نہیں اس لیے دھڑے بننے کا خدشہ تو رہے گا ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں ،  پنجاب میں ن لیگی دھڑے نے نوازشریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر اظہار مایوسی کیا ۔   ان کا ...

روس میں تیار ہونے والی دنیا کی ممکنہ پہلی ویکسین تقریباً 3 ہزار رضاکاروں کو لگا دی گئی

Image
  روس میں تیار ہونے والی دنیا کی ممکنہ پہلی ویکسین تقریباً 3 ہزار رضاکاروں کو لگا دی گئی ۔  غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت کے میئر سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں تقریباً 3 ہزار افراد کو ملکی ساختہ ویکسین لگائی گئی ہے ۔   انہوں نے کہا   کہ روس میں تیار ہونے والی‘سپتنگ وی’نامی ویکسین اس سے قبل بھی تین ہزار شہریوں کو لگائی جاچکی ہے جن کی حالت بہتر ہے اور وہ خود کو تندرست محسوس کررہے ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ویکسین لگوانے کے تجربے سے گزر چکے ہیں ، اور ان کی حالت بھی بہتر ہے، ویکسین کے کسی قسم کے مضر اثرات یا نقصانات سامنے نہیں آئے۔سوبیانین نے مزید کہا کہ انہیں کئی مہینے پہلے ویکسین لگائی گئی تھی اور کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیے لگوائی جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے ۔

احتساب عدالت اسلام آباد، آصف زرداری اور اْن کی ہمشیرہ کی پیشی

Image
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور اْن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا گیا ۔  صحافیوں اور وکلا کو نیب کورٹ جانے سے روک دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ کسی کو احتساب عدالت کے اندر نہیں جانے دینا سکیورٹی کے نام پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ، سہیل عارف ، عرفان بھولا، مرزا عثمان کو بھی جانے سے بھی روک دیا گیا ۔   احتساب عدالت کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی جی ٹین اشارے سے احتساب عدالت کی  طرف جانے والی اے کے بروہی روڈ بند کر دی گئی لوگ ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیوریشن دی گئی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہی ۔  

عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے

Image
وزیر حج و عمرہ نے کہا  کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے ۔   سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہو گی ۔   انہو ں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ پر بکنگ ضروری ہوگی ۔ اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا ۔  ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے ۔  اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے ۔  وزارت زائرین کے تعاون سے تصور کو حقیقت میں تبدیل کررہی ہے ۔  اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے ...

سندھ بھر میں سکول کھل گئے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز

Image
 کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے ،  پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز ہوگیا ،   سکولوں کے داخلی راستے پر ایس او پی پر عملدرآمد بھی نظر آیا ۔  کراچی میں بھی 6 ماہ بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں ،  پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچے ماسک لگا کر خوشی خوشی سکول پہنچے ،  سکولوں کے باہر اور اندر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نظر آیا ۔  حیدرآباد ، میرپور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ، کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاہم بچوں کو سکول بھیجنا یا نہ بھیجنا والدین کی مرضی ہے  ،  سکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی، کچھ اداروں کو یکم اکتوبر سے تدریسی عمل کی اجازت ہے  

شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Image
لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج (پیر کو)کرے گا ۔   شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔   مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔  

رات 3 بجے تنظیم سازی کے نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں،

Image
 وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی پارٹی کی خاتون کو ہراساں کیا ، ان کی حرکت تمام پارلیمنٹیرینز پر حملہ ہے ، واقعے سے واضح پیغام مل گیا کہ جو تنظیم سازی را ت کے 3 بجے ہوتی ہے اس کے نتائج بازو اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں ۔   راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی جماعت کی خاتون ایم این اے کو ہراساں کر کے ن لیگ کا نام ڈبویا اور لیڈر شپ کا نام روشن کیا ، بیگم صفدر اعوان کا امتحان ہے کہ وہ کب طلال چوہدری کو پارٹی سے نکالتی ہیں ۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے کیسز محکمہ اطلاعات خود دیکھے گا ، پولیس کو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر ایف آئی آر کٹے گی ، دونوں جانب سے 15  پر کال کی گئی ہیں جو ریکارڈ میں ہیں اور اب دونوں فریقین بھاگ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔   انہوں نے کہا کہ موجودہ کیس اپنی نوعیت کا علیحدہ کیس ہے جس میں ایک سابق وزیر اپنی موجودہ ایم این اے کو ہراساں کر رہا ہے۔فیاض الحسن چ...

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا

Image
 ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ۔  تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالیسے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف  ئی اے نے سلمان شہباز کو 1 اکتوبر کو طلب کیا ہے ۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی ،  اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے ،   آ پ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسیکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سیکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں ۔   

مہنگائی کے عذاب میں ادویات کی شکل میں مزید اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔

Image
جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق مہنگائی کی سونامی میں ادویات کی قمیتوں میں اضافے نے مزید شدت پیدا کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ۔   پہلے ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھی جاتی تھی اب مہنگائی کی وجہ سے ہر کسی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں ۔ حکومت نے ظالم اور بے درد سرمایہ داروں کی خواہش کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ادویات کی  قیمتوں میں 100سے  262فی صد اضافہ کرکے غریب عوام کی رگوں سے مزید خون نچوڑ لیا ہے ۔    کیونکہ اب آئی ایم ایف نے گیس اور بجلی مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ262فی صد اضافہ کرکے غریب عوام کی رگوں سے مزید خون نچوڑ لیا ہے ۔  کیونکہ اب آئی ایم ایف نے گیس اور بجلی مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور یہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت اُن کے سامنے جرأ ت انکار نہیں رکھتی ۔  ہسپتالوں میں عُسرت زدہ مریض ادویات مہنگا ہونے کی وجہ سے چونکہ خرید نہیں سکتے اس لیے وہ درد کی وجہ سے بلک رہے ہیں ۔   موجودہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمرتوڑ کردکھ دی ہیں۔ اور اب وہ کسی ...

شیخ چلی آئین،قانون اور جمہوریت کا غدار ہے،

Image
 مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے  بھی شیخ رشید سے  سوالوں کے جواب مانگ لئے ہیں  اور کہا ہے کہ پنڈی کا شیطان شیخ چلی آئین ، قانون اور جمہوریت کابڑا غدار ہے   جو ساری زندگی امپائر کی انگلی پر ناچتا رہا ہے ۔  اتوار کے روز لیگی رہنما  رانا ثناء اللہ  نے اپنے ایک بیان میں شیخ رشید پر آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پوچھا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والا کون تھا ؟ فارن فنڈنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی ؟ جمہوریت کیخلاف سازش کرنے کیلئے لندن میں کس سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ  شیخ رشید خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو بدنام کررہے ہیں جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ایسے شخص کی زبان بندی نہ کی گئی تو حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے ،  ان کا کہنا تھا قومی سلامتی کے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر لانا خطرناک ہے،اداروں کو فوری طور پر نوٹس لیکر شیخ چلی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے اورمطالبہ کرتے ہیں کہ  آئندہ اس کوقومی سلامتی کے اجلا...

رونا دھونا اور جھوٹا واویلا(ن) لیگ کے مقدر میں لکھا جا چکا

Image
مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ رونا دھونا اور جھوٹا واویلا(ن) لیگ کے مقدر میں لکھا جا چکا ،  اپوزیشن جماعتیں مردہ گھوڑا ثا بت ہو چکیں سب ملکر بھی اتحادی حکومت کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ،   پی ٹی آئی اتحادی حکومت کو عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا اسے اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اتحادی  حکومت ساری اپوزیشن کے اعصا ب پر سوار ہوچکی ہے ، پرچی اور نام نہاد لیڈر بلاول زرداری کراچی سمیت سندھ کی تباہ کن صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔   انہو ں نے کہاکہ احتساب سے خوفزدہ اپوزیشن کے کرپٹ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،احتسابی عمل کوروکنے کیلئے اپوز یشن کے تمام حر بے نا کام ہونگے ۔  

،حکومت مہنگا ئی میں دن دگنی را ت چگنی تر قی کررہی ہے

Image
 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگا ئی میں دن دگنی را ت چگنی تر قی کررہی ہے ، آٹا ،  چینی، گھی ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کودو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ،n  حکومت اپنے مقرر کردہ ریٹوں پر چیزیں فروخت کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تبد یلی سرکار کے کپتان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر قوم کو کہا تھاکہ جب مہنگا ئی بڑھتی ہے تو سمجھ لیں حکمران چو رہیں ، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کا بل جلانے والے کپتان کے دور میں بل کی قیمتو ں میں ڈبل اضا فہ ہو چکاہے ۔  انہو ں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پا س جانے پر خودکشی کو تر جیح دینے والے کپتان نے تار یخ کا ریکار ڈ قر ضہ لے کر نئی تار یخ ر قم کر دی ہے ۔ مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں حکمران عیا شیاں اور عوام خود کشیاں کررہی ہے ، ملک کو بحرانو ں سے صر ف مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے ۔ کپتان حکومت ہر محاذ پر نااہل ثا بت ہو چکی ہے اس لیے فوری مستعفی ہو جائے ۔

قوم نے نواز شریف کابیانیہ مسترد کردیا،(ن) لیگ کی اکثریت بھی لا تعلق ہے

Image
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ قوم نے نواز شریف کابیانیہ مسترد کردیا ہے اوراسے پذیرائی نہیں دی ،   مسلم لیگ(ن) کی اکثریت خود کو اس بیانیے سے لا تعلق رکھے ہوئے ہے اور بر ملا اوردبے لفظوں میں اس کا اظہار بھی کر رہے ہیں ، قومی ادارے پاکستان کی بقاء کے ضامن ہیں اور صرف اپنی سیاست کے پیش نظر ان کے خلاف بیانات نہیں داغنے چاہئیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل دورسے باہر نکل رہا ہے جو سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ۔  اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اداروں اور نظام میں اصلاحات کاعمل شروع کرنے کی بجائے ڈھنگ ٹپاؤ پالیسیاں جاری رکھی گئیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے  ۔   وزیر اعظم عمران نے  اپنے لئے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کوسدھارنے کامشکل ہدف مقررکیا ہے اور خدا کی مہربانی سے انہیں اس میں کامیابیاں مل رہی ہیں ۔   انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے کرپشن کے سوا ہر ایشو پر بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ملک کے مفاد میں بھی مشاورت کے عمل کو بھی کرپشن میں...