مسلم لیگ (ن) سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،نواز شریف خطاب کرینگے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا ۔
اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی قیادت شریک ہوگی ۔
اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد آئندہ کی حکمت عملی اور اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک بارے غور کیا جائے گا ۔

Comments
Post a Comment