Posts

Showing posts with the label انٹرٹینمنٹ

ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ

Image
  ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ماہ نورنے اپنی آواز میں و نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا“کی آڈیو ریکارڈ مکمل کر لی ہے جبکہ  ویڈیو پر کام جاری ہے ،   نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا‘ کی خوبصورت شاعری پاکستان کے معروف شاعر ایس ایم صادق نے لکھی ہے جبکہ ریکارڈنگ ایس ایم گولڈ سٹوڈیو میں کی گئی ہے ، اس نعت شریف کو ربیع الاول میں ریلیز کیا جائے گا ۔  

رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں،اس کیلئے فنکار کو خونِجگر دینا پڑتا ہے

Image
اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے اسکرپٹ کے مطابق چل رہے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اصلاح بھی ہو رہی ہے ۔   ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ، اس کے لئے فنکار کو خونِ جگر دینا پڑتا ہے ۔  انہوں نے کہاکہ میں اسٹیج ڈرامے کے لئے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہوں ، کردار اچھا ہو تو میں ڈرامے میں کام کرنے کی حامی لاہو راسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے اسکرپٹ کے مطابق چل رہے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اصلاح بھی ہو رہی ہے ۔   ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ، اس کے لئے فنکار کو خونِ جگر دینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اسٹیج ڈرامے کے لئے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہوں ، کردار اچھا ہو تو میں ڈر...

رب سے دعاؤں میں التجا ہو گی تو وہ ضرور پوری ہوں گی اورنگزیب لغاری

Image
  سینئر اداکار اورنگ زیب لغاری نے کہا ہے کہ خدا نے انسان کو اچھے اور برے راستے کے بارے میں قرآن پاک میں واضح طور پر بتا دیا ہے، جب تک لوگ قرآن کے احکامات پر عمل کرتے رہیں گے اور رب سے اپنی دعاؤں کی التجا کریں گے تووہ ضرور پوری ہوتی ہیں ۔   انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے ہاں یہ روایت ہے کہ بغیر کسی عبادت کے براہ راست بھی مانگتے ہیں ۔ اللہ تعالی نے ہمیں نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے ہمیں پہلے اسے تو پورا کرنا چاہیے ۔  انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جمعہ کے خطبات میں طہارت اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے بارے میں آگاہی دینی چاہیے ۔   اورنگزیب لغاری نے کہا کہ جب انسان پاک حالت میں ہوتا ہے تو اس کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی توفیق دی ہے کہ میں اچھے کو اچھا اور برے کو برا منہ پر ہی کہہ دیتا ہوں کیونکہ میں منافقت نہیں کر سکتا ۔

حکومت کا دلیپ کمار کا گھر اور کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ

Image
 خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکارہ یوسف خان عرف دلیپ کمار کا گھر کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں ، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے ۔  محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی  گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ 

ہمارے معاشرے میں حسد اور غیبت جیسی برائیاں موجود ہیں

Image
  نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز کے لوگ جتنی محنت سازشیں کرنے پرکرتے ہیں اگر اس کا پچاس فیصد کام پر کر لیں تو ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے ،  یہ درست ہے کہ ہمارے معاشرے میں حسد اور غیبت جیسی برائیاں موجود ہیں لیکن شوبز انڈسٹری اس کا سب سے زیادہ شکار ہے ۔   ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میری باتوں کو غیر سنجیدگی سے لے کر ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہوتا ،  ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ میں اپنا معاملہ خدا کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں اور وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے ۔   میرا نے کہا کہ شوبز کے لوگ غیبت کرتے ہوئے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ہم نے اس کا حساب بھی دینا ہے اور اللہ کے ہاں اس کا بڑا سخت حساب ہے۔میر انے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے صرف میں ہی نہیں بلکہ اس سے جڑے ہوئے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہماری انڈسٹری کے حالات میں جلد سدھار آئے اور یہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔  

میگھاجی نے”چلبلی میگھا“ میں وزیر ریلوے کو ”وزیرتاخیر“ قرار دے دیا

Image
فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں ، معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھاجی نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو”وزیر تاخیر“قرار دے دیا ۔  تفصیلات کے مطابق میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ”چلبلی میگھا“ کی نئی قسط میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں ”وزیر تاخیر“ کا نام دے دیا ۔  میگھاجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں ۔ میگھاجی نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے۔   میگھاجی نے بتایاکہ ان کی اس نئی قسط کو عوام نے بے حد پسندکیا ہے اور انہیں پسندیدگی کے بہت زیادہ پیغامات آرہے ہیں ۔ یاد رہے کہ میگھا جی ان دنوں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ”چلبلی میگھا“ کے نام سے پروگرام کررہی ہیں جو عوامی پذیرائی حاصل کر رہاہے ۔  

ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویرکے چرچے

Image
 معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں ،  جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔  رئیس اسٹار ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے ۔ ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے ، اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے ۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔  خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے ۔ خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو ۔  

ماڈل و اداکارہ لالی راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی شرکت

Image
معروف اداکارہ و ماڈل لالی راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل لالی راج کی سالگرہ گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں اداکارہ و ماڈل عاصمہ راج ، چوہدری بلال،شہباز شوکت،عمران حیدرشعیب خالد،شوکت کامی اور ملک آصف شہزادنے شرکت کی ۔  اس موقع پر لالی راج نے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں شریک مہمانوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے اور تحائف دئیے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔  اداکارہ لالی راج نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر اپنے قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں فون کالز اور سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباددی اوران کے لیئے درازی ء عمر کی دعائیں کیں ۔  

پاکستان شوبز انڈسٹری آج بھی سب سے آگے ہیں

Image
پاکستان شوبز انڈسٹری آج بھی سب سے آگے ہیں جو ٹیلنٹ پاکستان میں پایا جاتا ہے کسی اور ملک میں نہیں ۔  ان خیالات کا اظہار معروف سٹیج قتالہ و بھگڑاکوئین اور سوشل ورکرمیگھا نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ نادان لوگو ں کی وجہ سے ہماری ثقافت کو نقصان ہو ا مگر اب وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستان شوبز انڈسٹری کا پوری دنیا میں طوطی بولے گا ،  ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے گلوکاروں نے پوریا دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا   ہے ۔  

اداکار یوسف خان 11 ویں برسی آج کو منائی جائے گی

Image
 پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے ان کی برسی20ستمبر اتوارکو منائی جائے گی ۔   برسی کے سلسلے میں فلمی حلقوں میں دعائے مغفرت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ یوسف خان پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے نصف صدی تک فلم انڈسٹری پر راج کیاتھا ۔ اداکار یوسف خان نے1954ء میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاستر کی دہائی یوسف خان کے عروج کا زمانہ تھا ۔  اداکار یوسف خان زندگی بھر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلا ف رہے وہ پیدائشی مسلم لیگی تھے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے محبت کی حد تک عقیدت رکھتے تھے ۔ یوسف خان کی پچاس سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیالیجنڈ یوسف خان  20ستمبر2009ء کو انتقال کر گئے تھے ۔  

عفت عمر کا زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی سزا کا مذاق، سوشل میڈیا پرشدید تنقید

Image
زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے قانون سازی کے اعلان کا مذاق اڑانے پر اداکارہ عفت عمر تنقید کی زد میں آگئیں ۔   تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عفت عمر کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے جس میں انہوں نے زیادتی کے ملزمان کو دی جانے والی سزاں کے حوالے سے حکومتی تجاویز کا مذاق اڑایا۔ٹویٹر پر ایک صارف جواد بٹ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ صرف ریٹنگ کیلئے خواتین بھی اتنی گرسکتی ہیں ؟  ۔  ایک اور صارف محمد فیصل بھٹی نے عفت عمر کے اس فعل کو ہلکی حرکت قرار دیا ۔ ایک صارف ابراہیم خان نے تو یہ تک لکھ دیا کہ عفت عمر وہ حقوق چاہتی ہیں جو انہوں نے راحت کاظمی کے گلے لگ کر پورے کیے۔واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جب الیکشن کا وقت آئے گا تو سیاستدان اپنا منشور بیان کریں گے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہیں گے اتنی مشکلات کے باوجود ہم نے جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا ، ہم نے اپنے لوگوں کی خدمت کی، اس لیے ووٹ ہے تیر کا ۔  

ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے،مدیحہ امام

Image
اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ۔   میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مداح ہی فنکاروں کو بناتے ہیں ، یہ ہمارے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں ۔  مدیحہ کا کہنا تھا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس میں ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کرتے وقت میرے ذہن میں ہمیشہ مداحوں کا خیال ہوتا ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ایسا کروں جو ان کو پسند آ جائے ۔  لاہوراداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مداح ہی فنکاروں کو بناتے ہیں ،  یہ ہمارے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں ۔  مدیحہ کا کہنا تھا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس میں ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے ۔ ان کا...

اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب

Image
  لاہورکی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی ۔  سول کورٹ کے جج عدنان علی نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارخاتون نے موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی لیکن میرا نے دھوکہ دہی سے 1  کنال کا گھر اپنے نام کروایا ۔ میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے ، عدالت میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔ استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے ۔  

سوشل میڈیا کو منفی کی بجائے مثبت طور پر استعمال کرنا چاہیے

Image
 اداکارہ فہدمصطفی نے کہا کہ ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اکثر بھول جاتے ہیں کہ ہر شخص اپنی ذاتی زندگی کے فیصلے لینے کا حق ہے اور ہمیں اس کے لئے گئے فیصلوں پر بات نہیں کرنی چاہیے ۔   انہوں نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر یہ پہلو بہر زیادہ دیکھا جارہا ہے کہ ہم لوگ کسی بھی انسان کی ذات پر نے وجہ بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگاتے اور منفی کمنٹس کرتے ہیں جو سراسر غلط ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کو منفی کی بجائے مثبت طور پر استعمال کرنا چاہیے ۔   

میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے

Image
    نامور اداکار دانش تیمورنے کہا ہے کہ میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ،  یہاں پر لوگ کسی کی اصلاح کی بجائے تنقید برائے تنقید کر تے ہیں ۔   ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنے پراجیکٹ میں اپنی خامیوں کو خود نوٹ کرتاہوں اور انہیں دوبارہ نہ دہرانے کا عزم بھی کرتاہوں ۔  کئی لوگ ایسے ہیں جو رہنمائی بھی کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔   دانش تیمور نے کہاکہ میری کوشش ہوتی کہ کسی کے بارے میں اپنی رائے قائم نہ کروں بلکہ میرے نزدیک سب اچھا کام کر رہے ہیں ۔ میں اس کا قائل ہوں کہ انسان کو بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہنا چاہیے اور یہ سوچ آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہے ۔

ٹک ٹاک کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی سحر میں مبتلا ہو نے لگیں

Image
   ٹک ٹاک کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اس کے سحر میں مبتلا ہو نے لگیں ۔   تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثنا، حمیرا ارشد،ہما علی ، زارا ملک ،  ستارہ بیگ ،  ثنا بٹ ، شیبا بٹ سمیت فلم، ٹی وی اوراسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور گلوکارائیں ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہیں اور اپنے شوق کیلئے ٹک ٹاک بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کر رہی ہیں ۔

کامیابیوں کے سفر میں صوفیانہ کلام کا بڑا ہاتھ ہے

Image
 گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ میں نے پاپ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کیاہے مگر جو لطف صوفیانہ کلام میں ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے اور اب تک میں نے جتنا بھی صوفیانہ کلام پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے  ،   فلم میں کام کرنا میرا مزاج ہی نہیں ہے  ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں نے بچوں کے پروگرام سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں ذاتی میوزیکل البم بنائی اور پہلی کاوش کامیاب ہوئی جس کے بعد میری کامیابیوں کا سفر شروع ہو گیا اور اس سفر میں صوفیانہ کلام کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔  میں بھی جب مجھ سے پوچھا جائے تو میں صوفیانہ کلام کو پہلی ترجیح دوں گی ۔  حدیقہ کیانی نے کہا کہ فلم میں کام کرنا میری خواہش نہیں رہی کیونکہ ہر کسی کا اپنا مزاج ہوتا ہے ،  مجھے معلوم ہے کہ میں فلموں میں کام نہیں کر سکتی اس لئے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو ئی جسے ٹھکرا چکی ہوں ، میں خود کو صرف گلوکاری کی حد تک محدود رہنا چاہتی ہوں ۔   

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،

Image
 پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی رسائی کی ضرورت ہے،ملکی سا  لمیت اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرنے کی عادی ہوں ،  ان خیالات کا اظہارپاکستان کی معروف ماڈل و اداکار و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈانس میں ان کو عبور حاصل ہے اور مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فنی صلا حیتوں کا لوہا منایاہے ،  انہوں نے کہا کہ سپر ماڈل و اداکارہ بننے کیلئے محنت کی ضرورت ہے کسی سے حسد کرنے سے کوئی کچھ نہیں بن سکتا ،  ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ انسان ساری زندگی اصلاح کے عمل میں رہتا ہے اور اپنے فن میں نکھار کیلئے کوشاں رہتا ہے خود کو عقل کل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، انہوں  نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اداکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور انڈسٹری کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے اس کے لئے حکومت کو اقدامات اُٹھانے چاہیئں تاکہ فنکاروں کو تحفظ مل سکے اور وہ ملک کا نام دنیا میں روشن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔  

موٹروے پر خاتون سے درندگی کے واقعہ پر حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے

Image
معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کیس کے ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبر ت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے درندے دہشتگرد ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہ کیا جائے ، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ میں خود اس طرح کے سانحہ اور کرب سے گزری ہوئی ہیں اس لئے مجھے اس دکھ کا بخوبی اندازہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا دی گئی ہوتی تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے ۔ ستارہ بیگ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت ہی اتنی مظلوم کیوں ہے اور اب ہمیں سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا بصور ت دیگر معاشرے میں آنے والا بیگاڑ اچھی خبر نہیں دے رہا ۔  

فلموں اور ڈراموں میں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہونگی

Image
 فلموں اور ڈراموں میں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہونگی ، ہماری نوجوان نسل جو کچھ فلموں اور ڈراموں میں دیکھتی ہے وہی تہذیب اپنا رہی ہے ہمیں ان کو اپنے کلچر سے محبت کی تر غیب دینی ہوگی ۔  ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری چنچل حسینہ سٹیج قتالہ و بھنگڑا کوئین میگھا نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کچھ غیر ملکی فلموں اور ڈراموں کی وجہ سے بھی ہماری جوجواں نسل اپنی ملکی تہذیب و ثقافت کو فراموش کرتی جارہی ہے اس ناسور کا توڑ کرنے کیلئے زیادہ سے پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ،  میگھا نے مزید کہا کہ نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو غیر ملکی فلموں اور ڈراموں سے دور رکھنا ہوگا اور ان کو اپنے کلچر سے محبت کی ترغیب دینی ہو گی ۔