اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب


  لاہورکی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ 

سول کورٹ کے جج عدنان علی نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارخاتون نے موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی لیکن میرا نے دھوکہ دہی سے 1  کنال کا گھر اپنے نام کروایا ۔ میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے ، عدالت میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔ استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے ۔

 

Comments