Posts

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 10 سال قید کی سزا سنا دی

Image
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ریاض کو 10  سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے لیگی رہنما چوہدری ریاض کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی ۔ عدالت نے مسلم لیگ ن محمد ریاض کو 10 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔  عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ سابق لیگی رہنما کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ چوہدری ریاض گرفتاری پر مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے انہیں حراست میں لے لیا ۔ چوہدری ریاض کو عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔  واضح رہے کہ چوہدری ریاض ن لیگ سے قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔نیب راولپنڈی نے ان کے خلاف 2005 میں ریفرنس بنایا تھا ۔  

20 کلو آٹے کا تھیلا بلیک میں فروخت

Image
صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔   بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔  اس صورتحال میں  صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔   بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں لاہور کے غریب شہری آٹے کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جبکہ آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے چکی کا آٹا غریب شہریوں کے پہنچ سے باہر ہوگیا ہے ۔  واضح رہے کہ آٹا چکی وں پر آٹا 80 روپے فی...

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے

Image
  پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے ،  جگہ جگہ قتل وغارت ،اغوابرائے تاوان ،خواتین کی بے حرمتی اورلاقانونیت کاراج ہے ،عوام انصاف کوترس گئے ہیں ، ظلم کرنے والے حکومتی مشینری کی پہنچ سے دورہیں ۔   یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں گینگ ڈکیتیاں عروج پرہیں ، بینکوں کولوٹنے اورشہریوں کے لٹ جانے کے واقعات بارباردہرائے جاتے ہیں مگرملزم نہیں پکڑے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں ، امن وعامہ قائم کرنا حکومت کی اولین اوربنیادی ذمہ داری ہے لیکن یہ فریضہ کرپٹ پولیس مافیا کے حوالے کردیاگیا ہے جوخودان قاتلوں کی سرپرستی کرنے اورگینگ ڈکیتیوں میں ملوث ہے ۔  انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس محکمہ سے کالی بھیڑوں کوفارغ کرکے ایماندار ، فرض شناس افسروں کوتعینات کریں ، سٹریٹ کرائمزنہ رک سکنے کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکوذمہ دارٹھریاجائے اور فرض سے غفلت برتنے پرقرارواقعی سزادی جائ...

مسلم لیگ (ن) سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،نواز شریف خطاب کرینگے

Image
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس  آج  (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا ۔  اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی قیادت شریک ہوگی ۔   اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد آئندہ کی حکمت عملی اور اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک بارے غور کیا جائے گا    ۔  

موٹر وے سانحہ،وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

Image
موٹر وے سانحہ ، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنیکا فیصلہ ،   تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا ۔ ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا ۔  وزیر اعظم  نے  نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا ۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی ۔  وزیر اعظم آفس  کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے ...

(ن) لیگ کی سیاست ”ٹک ٹاک جیسی ہے،کرپشن کرنے میں بھی شریف برادران شانہ بشانہ چلتے ہیں

Image
 چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ لاہورچیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست ”ٹک ٹاک“ جیسی ہے ، کرپشن کرنے میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف شانہ بشانہ چلتے ہیں اوراس روایت کو دو قدم آگے بڑھ کر خاندان میں بھی پروان چڑھایا گیا ہے ، ملک میں آج صرف کرپشن کرنے والوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔   ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی اور حکومت ملنے کے بعد ہی اس کی پیروی جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست اور اقتدار ملنے کی آڑ میں کئی دہائیوں سے لوٹ مار کا بازار گر م رکھا تھا ، اب طے ہو چکا ہے کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا ۔   انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئی لیکن اپنی ...

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا

Image
مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا ،  چوہدری پرویز الٰہی نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کیا تاکہ ان کا احساس محرومی دور کیا جائے ، (ن) لیگ کے دور میں کسان بار دانے کیلئے لائنیں لگاتے تھے لیکن پرویز الٰہی کے دور میں ایسا نہیں تھا ۔  اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ والوں کو کسان پسند نہیں، 1990 میں نواز شریف نے سب سے پہلے کسانوں کا پانی بند کیا۔انہو ں نے کہاکہ پورے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق زندہ ہے، اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو ترقی کا پہیہ وہیں سے چلے گا، جہاں سے رکا تھا ۔