(ن) لیگ کی سیاست ”ٹک ٹاک جیسی ہے،کرپشن کرنے میں بھی شریف برادران شانہ بشانہ چلتے ہیں


 چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ لاہورچیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست ”ٹک ٹاک“ جیسی ہے ، کرپشن کرنے میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف شانہ بشانہ چلتے ہیں اوراس روایت کو دو قدم آگے بڑھ کر خاندان میں بھی پروان چڑھایا گیا ہے ، ملک میں آج صرف کرپشن کرنے والوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔ 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی اور حکومت ملنے کے بعد ہی اس کی پیروی جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست اور اقتدار ملنے کی آڑ میں کئی دہائیوں سے لوٹ مار کا بازار گر م رکھا تھا ، اب طے ہو چکا ہے کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا ۔ 

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئی لیکن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اورانہیں کوئی بھی لمحہ چین میسر نہیں ۔  یہ سڑکوں پر جتنی بھی دھول اڑائیں یہ ان کے اپنے ہی سروں میں پڑے گی اور یہ اس کے مستحق بھی ہیں ۔ 


Comments