20 کلو آٹے کا تھیلا بلیک میں فروخت
صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورو ں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے بعد آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ عام بازاروں کے دکانداروں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کو مختلف گوداموں میں سٹاک کردیا ہے اور یہ تھیلے دکانوں پر رکھ کر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں ایک ہزار روپے فی 20 کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں لاہور کے غریب شہری آٹے کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جبکہ آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے چکی کا آٹا غریب شہریوں کے پہنچ سے باہر ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ آٹا چکی وں پر آٹا 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

Comments
Post a Comment