موٹر وے سانحہ،وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ


موٹر وے سانحہ ، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنیکا فیصلہ ، 

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا ۔ ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا ۔ 

وزیر اعظم  نے  نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا ۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی ۔ 

وزیر اعظم آفس  کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے  قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی ۔

 

Comments