ماڈل و اداکارہ لالی راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی شرکت
معروف اداکارہ و ماڈل لالی راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل لالی راج کی سالگرہ گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں اداکارہ و ماڈل عاصمہ راج ، چوہدری بلال،شہباز شوکت،عمران حیدرشعیب خالد،شوکت کامی اور ملک آصف شہزادنے شرکت کی ۔
اس موقع پر لالی راج نے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں شریک مہمانوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے اور تحائف دئیے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
اداکارہ لالی راج نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر اپنے قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں فون کالز اور سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباددی اوران کے لیئے درازی ء عمر کی دعائیں کیں ۔

Comments
Post a Comment