اداکار یوسف خان 11 ویں برسی آج کو منائی جائے گی


 پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے ان کی برسی20ستمبر اتوارکو منائی جائے گی ۔ 

 برسی کے سلسلے میں فلمی حلقوں میں دعائے مغفرت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ یوسف خان پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے نصف صدی تک فلم انڈسٹری پر راج کیاتھا ۔ اداکار یوسف خان نے1954ء میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاستر کی دہائی یوسف خان کے عروج کا زمانہ تھا ۔ 

اداکار یوسف خان زندگی بھر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلا ف رہے وہ پیدائشی مسلم لیگی تھے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے محبت کی حد تک عقیدت رکھتے تھے ۔ یوسف خان کی پچاس سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیالیجنڈ یوسف خان  20ستمبر2009ء کو انتقال کر گئے تھے ۔

 

Comments