ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویرکے چرچے
معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں ، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔
رئیس اسٹار ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے ۔ ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے ، اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے ۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے ۔ خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو ۔

Comments
Post a Comment