پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،


 پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی رسائی کی ضرورت ہے،ملکی سا  لمیت اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرنے کی عادی ہوں ، 

ان خیالات کا اظہارپاکستان کی معروف ماڈل و اداکار و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈانس میں ان کو عبور حاصل ہے اور مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فنی صلا حیتوں کا لوہا منایاہے ،  انہوں نے کہا کہ سپر ماڈل و اداکارہ بننے کیلئے محنت کی ضرورت ہے کسی سے حسد کرنے سے کوئی کچھ نہیں بن سکتا ، 

ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ انسان ساری زندگی اصلاح کے عمل میں رہتا ہے اور اپنے فن میں نکھار کیلئے کوشاں رہتا ہے خود کو عقل کل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، انہوں  نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اداکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور انڈسٹری کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے اس کے لئے حکومت کو اقدامات اُٹھانے چاہیئں تاکہ فنکاروں کو تحفظ مل سکے اور وہ ملک کا نام دنیا میں روشن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

 

Comments