شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج (پیر کو)کرے گا ۔
شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔
مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

Comments
Post a Comment