عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے


وزیر حج و عمرہ نے کہا  کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے ۔ 

 سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہو گی ۔ 

 انہو ں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ پر بکنگ ضروری ہوگی ۔ اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا ۔ 

ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے ۔  اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے ۔  وزارت زائرین کے تعاون سے تصور کو حقیقت میں تبدیل کررہی ہے ۔ 

اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے ۔

Comments