حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض قسط کی بحالی اور ادائیگی کے لئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی گئی اور دوسری ضرورتوں پر دی جانے والی سرکاری رعایت بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے ۔
ان میں یوٹیلٹی سٹورز اور گندم وغیرہ کی سبسڈی بھی شامل ہے ۔ بجلی لاہور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض قسط کی بحالی اور ادائیگی کے لئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی گئی اور دوسری ضرورتوں پر دی جانے والی سرکاری رعایت بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے ۔
ان میں یوٹیلٹی سٹورز اور گندم وغیرہ کی سبسڈی بھی شامل ہے ۔ بجلی پہلے ہی مہنگی ، گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے ہی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا چکا ہے یہ سبسڈی میں کمی کا نتیجہ ہے ، جو پہلے ہی3ارب تک آ گئی تھی ، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے عوام پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں ۔ مزید بوجھ برداشت نہیں ہو گا۔یوں بھی حال ہی میں ادویات ، اور یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء مہنگی کی جا چکی ہیں ۔
بجلی اور گیس کا بوجھ سلیبس میں ردوبدل کر کے بھی بڑھایا گیا،جبکہ ہر دو کی لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے، ایسے میں مزید بوجھ بالکل ہی ناقابل ِ برداشت ہو گا ۔

Comments
Post a Comment