اپوزیشن رہنماوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنایاجارہاہے


 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنایاجارہاہے ، 

 شہباز شریف کی گر فتاری حکومت کی بوکھلاہٹ اور اپوز یشن کی تحریک روکنے کی بھونڈی حرکت ہے ،  گلگت بلتستان میں ہو نے والے انتخابا ت نااہل حکومت کیخلا ف ریفرنڈ م ثا بت ہو نگے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، 

 اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ،  عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں ۔ 

انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا لیکن ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ۔  گر فتاریاں جیلیں ہتھکڑیاں حکومت کیخلا ف چلنے والے تحریک کا را ستہ نہیں رو ک سکتی ۔  نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان شا ء اللہ بہت جلد سلیکٹڈ نیاز ی کی حکومت اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ۔


Comments