عام آدمی کیلئے بہترین قانون سازی وزیراعظم و وزیراعلیٰ کا ویژن ہے
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ عام آدمی کی بہتری کیلئے قانون سازی کی جائے ۔.
اسی ویژن کومد نظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی نے دو سال میں 24 اجلاس منعقد کرکے اہم نوعیت کے 63 بل منظورکئے پنجاب اسمبلی نے تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن ہونے کے باوجود ملک میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے .
انہوں نے کہا کہ ہم نے 1950 کے شوگر کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کر کے شوگر مافیا کے ہاتھوں سالہا سال سے جاری کسان کے استحصال کے آگے بند باندھ دیا ہے اب شوگر ملیں وقت پر چلیں گی اورکسان کو گنے کی پوری قیمت وقت پر ملے گی ، پنجاب راوی اربن ڈویلپنٹ ایکٹ معاشی اور سماجی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ پنجاب کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرے گا ،
انہوں نے کہا کہ کوآپریٹوز اورجیل خانہ جات کے صدیوں پرانے قوانین کو اپ ڈیٹ کر کے صحیح معنوں میں عوام دوست بنا د ئیے گئے ۔ اب پنجاب کوآپریٹوز لیکوڈیشن بورڈ کی کھربوں روپے کی جائدادیں ناجائز قبضوں سے واگذار کرا کے بہتر استعمال میں لائی جا سکیں گی . انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سرکاری محکموں کو پابند کیا ہے کہ قانون منظور ہونے کے چھ ماہ کے اندر اپنے رولز بھی بنائیں. بعض محکموں نے 15 سال کے بعد بھی رولز نہیں بنائے ۔

Comments
Post a Comment