رونا دھونا اور جھوٹا واویلا(ن) لیگ کے مقدر میں لکھا جا چکا


مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ رونا دھونا اور جھوٹا واویلا(ن) لیگ کے مقدر میں لکھا جا چکا ،  اپوزیشن جماعتیں مردہ گھوڑا ثا بت ہو چکیں سب ملکر بھی اتحادی حکومت کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ، 

 پی ٹی آئی اتحادی حکومت کو عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا اسے اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اتحادی 

حکومت ساری اپوزیشن کے اعصا ب پر سوار ہوچکی ہے ، پرچی اور نام نہاد لیڈر بلاول زرداری کراچی سمیت سندھ کی تباہ کن صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ 

 انہو ں نے کہاکہ احتساب سے خوفزدہ اپوزیشن کے کرپٹ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،احتسابی عمل کوروکنے کیلئے اپوز یشن کے تمام حر بے نا کام ہونگے ۔

 

Comments