،حکومت مہنگا ئی میں دن دگنی را ت چگنی تر قی کررہی ہے


 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگا ئی میں دن دگنی را ت چگنی تر قی کررہی ہے ، آٹا ،  چینی، گھی ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کودو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ،n

 حکومت اپنے مقرر کردہ ریٹوں پر چیزیں فروخت کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تبد یلی سرکار کے کپتان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر قوم کو کہا تھاکہ جب مہنگا ئی بڑھتی ہے تو سمجھ لیں حکمران چو رہیں ، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کا بل جلانے والے کپتان کے دور میں بل کی قیمتو ں میں ڈبل اضا فہ ہو چکاہے ۔ 

انہو ں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پا س جانے پر خودکشی کو تر جیح دینے والے کپتان نے تار یخ کا ریکار ڈ قر ضہ لے کر نئی تار یخ ر قم کر دی ہے ۔ مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں حکمران عیا شیاں اور عوام خود کشیاں کررہی ہے ، ملک کو بحرانو ں سے صر ف مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے ۔ کپتان حکومت ہر محاذ پر نااہل ثا بت ہو چکی ہے اس لیے فوری مستعفی ہو جائے ۔


Comments