نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے


  سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ،  نیب سے ڈرنے والے نہیں ، آخری آپشن استعفے ہوں گے ۔ 

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  گرفتاریاں معنی نہیں رکھتا ، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے ، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہونگے ، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا ، 

 اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا ۔ یوسف گیلانی کا کہنا تھا ہماری حکومت میں کوئی سیا سی قیدی نہیں تھے ہمارے استعفوں سے ملک میں بہتری آسکتی ہے تو ہم استعفے دینے کو تیار ہیں ۔


Comments