سندھ بھر میں سکول کھل گئے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز


 کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے ،  پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز ہوگیا ، 

 سکولوں کے داخلی راستے پر ایس او پی پر عملدرآمد بھی نظر آیا ۔  کراچی میں بھی 6 ماہ بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں ،  پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچے ماسک لگا کر خوشی خوشی سکول پہنچے ،  سکولوں کے باہر اور اندر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نظر آیا ۔ 

حیدرآباد ، میرپور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ، کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاہم بچوں کو سکول بھیجنا یا نہ بھیجنا والدین کی مرضی ہے 

،  سکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی، کچھ اداروں کو یکم اکتوبر سے تدریسی عمل کی اجازت ہے

 

Comments