مہنگائی کے عذاب میں ادویات کی شکل میں مزید اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔


جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق مہنگائی کی سونامی میں ادویات کی قمیتوں میں اضافے نے مزید شدت پیدا کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ۔ 

 پہلے ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھی جاتی تھی اب مہنگائی کی وجہ سے ہر کسی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں ۔ حکومت نے ظالم اور بے درد سرمایہ داروں کی خواہش کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ادویات کی  قیمتوں میں 100سے 

262فی صد اضافہ کرکے غریب عوام کی رگوں سے مزید خون نچوڑ لیا ہے ۔ 

  کیونکہ اب آئی ایم ایف نے گیس اور بجلی مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ262فی صد اضافہ کرکے غریب عوام کی رگوں سے مزید خون نچوڑ لیا ہے ۔  کیونکہ اب آئی ایم ایف نے گیس اور بجلی مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور یہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت اُن کے سامنے جرأ ت انکار نہیں رکھتی ۔  ہسپتالوں میں عُسرت زدہ مریض ادویات مہنگا ہونے کی وجہ سے چونکہ خرید نہیں سکتے اس لیے وہ درد کی وجہ سے بلک رہے ہیں ۔ 

 موجودہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمرتوڑ کردکھ دی ہیں۔ اور اب وہ کسی ایسے مسیحا کی دُعا مانگ رہے ہیں جوکہ اکر اُن کے زخموں پر مرہم رکھ سکیں ،آٹا ، گھی ، چینی پہلے ہی عوام کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں ۔ مہنگے یوٹیلٹی بلز ادا کرنے کی سکت اُن میں باقی نہیں رہی، عوام دن رات اس ظالم حکومت سے چھٹکارا پاے کی دُعائیں مانگ رہے ہیں ۔ 

 لیکن حکومت آنکھیں بند کرکے تمام بنیادی اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیے چلی جارہی ہے تاکہ اُن کی تجوریاں بھرتی رہے جوکہ اب ناقابل برداشت ہوچکی ہیں اور بہت جلد مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام دمادم مست قلندر کرنے پر مجبور ہونگے ۔ 

Comments