منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالیسے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف ئی اے نے سلمان شہباز کو 1 اکتوبر کو طلب کیا ہے ۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی ، اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے ،
آ پ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسیکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سیکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں ۔

Comments
Post a Comment