ھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لیجانے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔
عدالت نے بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے وکیل صفائی حسیب چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔
ہندو فیملی بھارت گئی را نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر صاحب پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

Comments
Post a Comment