نیب”کر پشن کے مر یضو ں“ کا تسلی بخش علاج کررہاہے
مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نیب کر پشن کے مر یضو ں کا تسلی بخش علاج کررہاہے ،
سیا سی جماعتو ں کا ”کر پشن موج میلہ“ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اب وہ ”گر فتاری میلہ“ انجوائے کریں ، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی خواہش پر نہیں ان کی کر پشن کی بنیاد پر کی ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شپ مکمل طورپر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے ، احتسا ب کرنے والے ادارے جب کسی کر پٹ سیا سی لیڈر پرہا تھ ڈالتے ہیں تو اسے انتقامی کارروائی کا تا ثر دے کرعوام کوحکومت کیخلا ف اکسانے کی کو شش کی جا تی ہے حا لانکہ موجودہ حکومت نے کسی سیا سی لیڈر پر ابھی تک کو ئی مقدمہ نہیں بنایا ۔
انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پار ٹی عوامی مقبو لیت کھو چکی ہیں عدالتو ں کے باہر ”دیہا ڑی دار“ ہی نعرے لگاتے نظر آ تے ہیں جبکہ ا ن پار ٹیو ں کی پار لیمانی لیڈر شپ انہیں خیر آباد کہنے کیلئے تحریک انصا ف کے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں ۔ ملک لو ٹنے والے کچھ بھی کر یں وہ نہ کڑے احتسا ب سے بچ سکتے ہیں اورنہ ہی انہیں این آ راو ملے گا ۔

Comments
Post a Comment