اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کرد ی

 



   یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5  روپے اضافے کا امکان ہے ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔سمری میں پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، 

 ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ، وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا ۔ 

 اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسیفی لیٹرکااضافہ کیا تھا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعدتبدیل کرنیکی تجویز منظور کر لی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا ،  نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی ۔


Comments