کرپشن کی گردان کرنے والے عالمی برادری کے سامنے ننگے ہوچکے ہیں
ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ گلوبل فنڈ نے نیازی ٹولہ کے ایمانداری پر ایسا تھپڑ رسید کیا ہے جس کی گونج پوری دینا میں سنی جا رہی ہے ۔
کرپشن کی گردان کرنے والے عالمی برادری کے سامنے ننگے ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم گلوبل فنڈز اربوں روپے کے پاکستان کو فندز فراہم کرتی ہے تا کہ پاکستان سے ایڈز، ٹی بی اور ملیریا جیسی بیماریوں کو مقابلہ کیا جا سکے اور یہاں کے غریب عوام کو سہولت حاصل ہوسکے یہ فنڈ مسلم لیگ ن کی حکومت تک وفاقی حکومت کو فراہم کئے جاتے تھے۔
لیکن موجود ہ حکومت کے کرپشن کی بابت کالے کرتوتوں کے بعد گلوبل فنڈ تنظیم نے یہ فنڈ از خود خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے اندازہ ہونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے کہ موجودہ نااہل، نالائق، اور کرپٹ حکومت نے پاکستان کے وقار کو کہاں تک پہنچا دیا ہے ۔

Comments
Post a Comment