مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر 14 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب


  مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو 14  ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔ 

 عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو 14 ستمبر کے طلبی سمن جاری کردئیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم کے داماد کو ان کی اہلیہ مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر درج کئے گئے مقدمہ میں طلب کیا ہے ۔  تھانہ اسلام پورہ پولیس نے پراسیکیوٹر کی مدد سے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے ۔  واضح رہے کہ کپیٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے ۔

 

Comments