وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا،14 نکاتی ایجنڈا جاری


وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج طلب کرلیا  ہے ، اجلاس کا 14  نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق  وفاقی کابینہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی جبکہ نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں اور  اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا قانونی اعتبار سے جائزہ لیا جائے گا   ،  کابینہ آل پارٹیز کی حکومت کے خلاف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی ، سیاسی رہنماوں کے نیب کیسز ، اور ان میں پیش رفت پر بھی غور ہوگا ، 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کورونا وباء پر بریفنگ دیں گے ، مہنگائی کی صورتحال ، آٹا اور چینی کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی  ،  اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان میں مجوزہ تبدیلی ایجنڈے  میں شامل ہے ، بجلی کی ترسیل سے متعلق ایپلیٹ ٹرائیبونل کے چیئرمین اور ممبر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت انوائرمینٹل ٹرائیبونل اسلام آباد  کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ، 

پاکستان آئس لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی کے ایکٹنگ چیرمین کی تقرری کے قوائد و ضوابط کی منظوری دی جائے گی ،  کابینہ ادویات سے متعلق استثنیٰ کی وزارت قومی صحت کی سمری کا جائزہ لے گی ، کابینہ ایک انجیکشن سمیت بعض ادویات کی ریٹیل پرائس کا تعین کرے گی ، کابینہ اوگرا میں ممبر آئل کی تقرری کی منظوری دے گی ، وزارت خارجہ اور انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج طلب کرلیا  ہے ، 

 

Comments