بیروت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد
لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کر لیاہے ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بندرگاہ کے داخلی راستے سے دھماکا خیز کیمیائی مواد ملا ہے اور فوج کے انجینیئرز اس کا جائزہ لے رہے
ہیں ۔ کیمیائی مواد بندرگاہ کے داخلی راستہ نمبر 9 سے برآمد ہوا ہے اور اس کی مقدار 4 اعشاریہ 37 ٹن بتائی جاتی ہے ۔

Comments
Post a Comment