سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی
سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کے لئے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اجازت دے دی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا ۔
پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی ۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا ۔ بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی ، اْس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی ۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی ، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے ۔ واضع رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

Comments
Post a Comment