کرونا وائرس، 6 ماہ بعد تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
6 ماہ بعد سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ۔
ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جنہیں اب تقریباً 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں انے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ۔ بھارتی ٓحکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 2500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2500 دو بجے کے بعد جائیں گے ۔
جب کہ آگرہ قلعہ میں بھی روزانہ 2500 سیاحوں کو آنے کی اجازت ہوگی ۔ یاد رہے کہ تاج محل اور آگرہ قلعہ آنے والے سیاحوں کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹس کاؤنٹر بند رہیں گے اور ٹکٹس کی بکنگ آن لائن کی جائے گی ۔

Comments
Post a Comment