پرائیوٹ سکولز کے احتجاج کی وجہ سے خیبر روڈ کے بلاک ہوگیا

 


 احتجاج کے باعث خیبر روڈ کے بلاک ہونے کے باعث منگل کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں بدترین ٹریفک رش رہا بدترین ٹریفک رش کے باعث مریض ایمبولینسوں میں پھنسے رہے جبکہ ایمبولینس گاڑیاں مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے سائرن بجاتی  رہی ۔ 

 ریسکیو 1122کے ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ دوسرے اضلاع سے سیریز مریض لے جانے والے  بھی رش میں پھنسے رہے ۔  منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ۔ 

 پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کے باعث خیبر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کیاگیا ۔  جس کے باعث جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر تمام شاہراؤں پر ٹریفک متاثر رہی ۔ 

 اجلاس میں شرکت کرنے والے ایم پی ایز بھی رش میں پھنسے رہے ۔  جبکہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی رش میں پھنسے رہے ۔ احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔  صوبائی دارلحکومت پشاور میں شاہراؤں میں احتجاج کرنا معمول بن گیا ہے ۔



Comments