پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کے سلسلے میں رہنماؤں بورڈکا اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کے لئے پارٹی رہنماؤں کے صوبائی بورڈ کا ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔
پارٹی لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں لاہور پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیا گیا ، بورڈ کے اجلاس میں طے پایا کے پارٹی لاہور کے عہدوں پر ان پارٹی کارکنوں کو تعینات کیا جائے گا ۔
جن کی بحالی جمہوریت کے سلسلے سمیت سیاسی جدوجہد نمایاں رہی ہے اجلاس میں سابق لارڈ میئر بلدیہ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، رانا مشہودکے علاوہ موجودہ اراکین اسمبلی مہر اشتیاق، غزالی سلیم بٹ اور سیف الملوک سمیت دیگر شامل تھے ۔

Comments
Post a Comment