آج ملک کی سرحدیں بہادر افواج کی وجہ سے محفوظ ہیں،
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دِفاع و شہداء کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقعہ پر پاک افواج اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 6. ستمبر 1965 کے شہداء، غازیوں اور بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ۔
آج کے دن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا تھا پوری قوم پاک افواج کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے ، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یوم دفاع نہ صرف پاک افواج بلکہ پوری قوم میں ملک کے دفاع کا جذبہ بیدار کرتا ہے ۔
آج ملک کی سرحدیں بہادر افواج کی وجہ سے محفوظ ہیں،ہماری افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دیں ہیں وہ کسی ملک کی افواج نے نہیں دیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات کے ساتھ ملک کا دفاع کیاہے،تمام پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر ہے، ملک کے دفاع و سلامتی خاطر پوری قوم پاک افواج کے شانا بشانا کھڑی ہے ۔

Comments
Post a Comment