شریف برادران ایک تھے ہیں اور ایک رہیں گے
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء کی جانب سے ”ن“ اور ”ش“ کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے .
لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء کی جانب سے ”ن“ اور ”ش“ کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ۔ انہوں نے ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک تھے ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے ۔ شریف خاندان کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی گئے لیکن افواہیں پھیلانے والوں کی افواہیں از خود دم توڑ جائیں گی ۔

Comments
Post a Comment