میرا دل دہل گیا ہے۔ مریم نواز کا موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر شدید ردِعمل آ گیا
موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے نے سب کے دل دہلا دئیے ہیں ۔ ہولناک واقعے پر پورے ملک میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے ۔
سیاستدانوں سمیت سماجی شخصیات نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا ہے ،
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے ۔ اس وحشیانہ کاروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے ۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاں تک پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عہدے کا چارج لیا اس واقعے کا نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملزمان تک پہنچ جائیں ۔ ہم اس گاں تک تو پہنچ ہی گئے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے ۔ ہمیں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل چکا ہے ۔ اٹک سے رحیم یار خان تک کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پنجاب پولیس اس کی ذمہ دار ہے ۔

Comments
Post a Comment