ہرپاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری سی سی پی او کے الفاظ سمجھ سے بالا تر ہے

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے موٹروے زیادتی کیس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرپاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری سی سی پی او کے الفاظ سمجھ سے بالا تر ہے ، 

واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ اور درندگی کے اس واقعہ میں ملوث انسان نما جانوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔  واقعہ نے شریف شہریوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ،  انھوں نے کہا کہ اربوں کھربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود عوام جان ، مال ، جائیداد اور عزت کے تحفظ سے محروم ہیں ۔ 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے مزید کہا کہتبدیلی سرکار قوم کو  پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے موٹروے زیادتی کیس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرپاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری سی سی پی او کے الفاظ سمجھ سے بالا تر ہے ، واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ 

 اور درندگی کے اس واقعہ میں ملوث انسان نما جانوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔ واقعہ نے شریف شہریوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اربوں کھربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود عوام جان، مال ، جائیداد اور عزت کے تحفظ سے محروم ہیں ۔ 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے مزید کہا کہتبدیلی سرکار قوم کو مایوس کر رہے ہیں ، مہنگائی کا طوفان پہلے ہی نازل ہے اور حکومت بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بھی بڑھا رہی ہے جو سرا سر ظلم اور آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر لادنے کی کوشش ہے ۔ ابھی سردیوں کا آغاز نہیں ہوا اور گیس لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ، 

 وزیراعظم کوئی حل تلاش کرنے کی بجائے عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں ۔ گھریلو صارفین،اور صنعت کار سخت پریشان ہیں ، حکومت کی کارکردگی معیشت، گورننس اور انصاف کی فراہمی میں مکمل ناکام ہے ، بدانتظامی نے جرائم، میں اضافہ کر دیا ہے۔فی الفور گیس مینجمنٹ کی جائے۔تاکہ ترقی کا پہیہ چل سکے ۔


 

Comments