کرتارپور میں بابا گرونانک کی تقریبات کا آج (بدھ کو) آخری روز

 کرتارپور میں بابا گرونانک کی تقریبات گزشتہ تین دن سے جاری ہیں جس کا  آج (بدھ کو)آخری روز ہے ۔ 

 منیجنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کرنے پر  پاکستانی  حکومت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا  اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ہیرو قرار دیا ۔   ہندوتوا کے پرچار نام نہاد سکیولر ملک بھارت کی پھر روایتی ہٹ دھرمی ، دنیا کے سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویدار بھارت کے سیکولرزم کا بھانڈا پھوٹ گیا ، 

سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق  کرتا پور میں بابا گروناک کی تقریبات کا دوسرا روز بھی مکمل  ہوگیا ہے ، دنیا بھر سے آئے ہوئے  سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی عبادات  ادا کیں ۔  مختلف ممالک سے بھی سکھوں کے جتھے  بھی کرتارپور پہنچے ہیں ۔ سیکولر بھارت نے پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے سکھوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا ہے ۔ 

مودی کے بھارت نے سکھ برادری کو گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دی ۔ پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کرکے کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو  آگاہ کیا ۔ دفترخارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی لکھے ،  پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو  لکھا  تاہم بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ 

بھارت نے تاج محل سیاحوں کے لئے کھولا لیکن سکھوں کو باباگرنانک کی برسی پر کرتارپور آنے کا موقع فراہم نہیں کیا ۔  ہ۔ندوتوا کے پرچار میں مگن مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھین لی گئی ہے

 

Comments