ڈیلی ویجز ملازمین کو بورڈ کی منظوری سے ریگولر کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے


سی ڈی اے مزدور یونین کے قا ئد ین ، طارق آفریدی ، عرفان خان و دیگر نے سی ڈی اے بورڈ کی طرف سے سی ڈی اے میں کام کرنے والے 786 ڈیلی ویجز ملازمین کو مزدور یونین  کے 2009 کے معاہدے کے تحت ریگولر کرنے کی منظوری دینے پر چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، ممبر ایڈمن اور تمام سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بورڈ کی منظوری سے ریگولر کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ 

 مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ مزدور یونین کے دور میں 2009 کے معاہدے کے تحت سی ڈی اے میں کام کرنے والے تین ہزار سے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا گیا لیکن نااہل سی بی اے اپنے دور میں ان ڈیلی ویجز مسٹر رول اور کنٹریکٹ ملازمین کو سی ڈی اے مزدور یونین کا معاہدہ ہونے کے باوجود ریگولر کرانے میں کوئی کردار ادا نہ کر سکی اور ان ڈیلی ویجز ملازمین کو اپنے حق کے لیے NIRC اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جانا پڑا اور عدالتوں نے ان ملازمین کے حق میں واضح فیصلہ دیا لیکن موجودہ نا اہل سی بی اے اور سی ڈی اے انتظامیہ جو کہ ملی بھگت سے اپنے ذاتی لوگوں کو بھرتی کرنا چاہتی تھی ۔ 

 انہوں نے سی ڈی اے میں بذریعہ اخبار بھرتی کا نیا اشتہار جاری کرادیا ۔ جس پر ان ڈیلی ویجز ملازمین نے متحد ہو کر نہ صرف بھر پور احتجاج کیا  بلکہ نا اہل سی بی اے کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھر پور اظہار کیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نا اہل سی بی اور سی ڈی اے انتظامیہ کی ڈیلی ویجز ملازمین کے خلاف سازش کو ناکام بناتے ہوئے فیصلہ دیا کہ سی ڈی اے انتظامیہ سی ڈی اے بورڈ سے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دے کر عدالت میں اپنا جواب جمع  کرائے ۔   

Comments