نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی
مرکزی رہنما پی ٹی آئی ، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نواز شر یف کی تقریر سے ملک د شمنی کی بو آ رہی تھی ،
اے پی سی میں نواز شر یف نے وہی پرانا خطا ب ”مجھے کیو ں نکا لا“ کو جد ید انداز میں پیش کیا ہے ، نواز شریف لند ن میں بیٹھ کر ملک دشمنی تقاریر کرنے والے الطا ف حسین کے انجام سے سبق حا صل کر یں ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شر یف اے پی سی خطاب میں مکمل صحت یاب نظر آ ئے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ نواز شر یف نے بیرو ن ملک جانے کیلئے ڈرامے بازی کا سہارا لیا ، نواز شریف کو ملک اور قوم کا اتنا غم ہے تووہ فوری لو ٹی دو لت قومی خزانہ میں جمع کرکے عدلیہ میں اپنی بے گناہی ثا بت کر یں ۔
انہو ں نے کہاکہ اداروں کو نواز شریف کی تقریر کا نوٹس لینا چاہیے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہے ۔ حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی اپوز یشن کی خواہش دل میں ہی دم تو ڑ جائے گی ۔
انتخابا ت ان شا ء اللہ 2023میں اپنے وقت مقررہ پر ہی ہو نگے ، اپوزیشن جتنی مر ضی اے پی سی کر لے انہیں ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت کی پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا
۔

Comments
Post a Comment