عوام کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنا قبلہ درست کریں


مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ عوام کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنا قبلہ درست کریں ، 

ملک کی عوام کو کسی بھی صورت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،  صوبے میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں ۔ 

 اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی خود نگرانی کریں ۔ حکومتی سطح پر آٹے چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر انتظامی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں ۔ 

 انہو ں نے کہاکہ کاغذی کارروائیوں کا وقت گزرچکا ہے اب عملی طور پر اقدامات نظر آنے کا وقت ہے،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ دار کسی صور ت قانو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتے پرائس کنٹرو ل کمیٹیاں بھی عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والو ں کیخلا ف اقدامات کریں اتحادی حکومت عوامی مسا ئل کو تر جیح بنیادو ں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔

 

Comments