ملک میں احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام کا ڈرامہ چل رہاہے
مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام کا ڈرامہ چل رہاہے ،
احتساب کے نام پر پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں ، پگڑیاں اچھالنے سے کسی ملک کی ترقی نہیں ہوتی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کی گرفتاریوں سے حکمران اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کو مسائلستان بنانے والوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا عوام ان سے ہر ظلم کا حساب لیں گے نواز شریف کی ہر پالیسی عوام کیلئے تھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر محاذ پر ملک کو ترقی اور عوام کی خوشحالی دی دو برس میں مہنگائی کا طوفان آ گیا غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے والے حکمران کس طرح عوام کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہجب تک نالائق نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی ، تاریخ کی نالائق اور کرپٹ ترین موجودہ وزیر صحت نے محکمہ صحت کا بیڑا غرق کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ اور جعلی حکومت نے دو سالوں میں ملک بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیاہے، تبدیلی یہ ہے کہ عوام الناس غربت کی سطح سے نیچے اور حکمران امارت کی مزید بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔

Comments
Post a Comment