،کپتان ہربحران کاصفایاکرتے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں
تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کپتان ہربحران کاصفایاکرتے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ،
لوٹ مار کا دور اب گزر چکا ہے، گزشتہ حکومتوں میں محض چند شہروں پر ترقیاتی وسائل خرچ کئے گئے ، ماضی کے کر پٹ حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے ، ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں ، کپتان نے ملک کو بحرانو ں سے نکال لیا ہے تر قی کا سفر شروع ہوچکا ، ان شاء اللہ ہمارا پیاراملک تحریک انصا ف کے دور میں دنیا کی سپر طا قتو ں میں شامل ہو جائے گا ۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھرپورمشاورت سے دوررس بلکہ دباؤمیں وہ زیادہ درست فیصلے کررہے ہیں ۔ ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں ۔

Comments
Post a Comment