داعش کاسرغنہ گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
ترک پولیس نے داعش کا نام نہاد سرغنہ گرفتار کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اپنی ٹویٹ میں محکمہ پولیس کو مبارک باد دیتے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں داعش کا نام نہاد ایک سرغنہ تنظیم کے اہم منصوبوں کے ساتھ پکڑا گیا ۔
سرغنہ کا نام محمود اوزدن بتایا گیا ہے جس کے گھر کی تلاشی کے دوران ڈیجیٹل مواد اور کمپیوٹرز بھی برآمد کیے گئے ۔دہشتگرد نے عراق اور شام سے ہدایات لیتے ہوئے ترکی میں دس تا بارہ افراد مشتمل ایک گروہ تشکیل دینے اور ترکی میں تخریب کاری کرنے کامنصوبہ بنایا تھا ۔

Comments
Post a Comment