اساتذہ بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی تو جہ دیں
مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اساتذہ بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی تو جہ دیں ،
ملک میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کاررکردگی بہتربنانے کے لئے افسران اپناکرداراداکریں ، سکولوں میں صفائی اور ڈسپلن کے ساتھ بچوں میں اخلاقی اقد ار کا فروغ اساتذہ کی ترجیح ہو نی چاہیے ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے دور کا آغاز کیا جائے جس میں روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر تعلیمی اداروں میں جدید انداز میں تعلیم و تربیت فراہم کی جائے ، انہو ں نے کہاکہ کورونا وبا کے پیش نظر سکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے افسران خود فیلڈز کا دورہ کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Comments
Post a Comment