تبدیلی سرکار نے ادویات مہنگی کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا


ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری منیب الحق نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار نے ادویات مہنگی کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے بجلی بم گرانے کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں ۔ 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن تبدیلی سرکار کا ہر قدم عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کے لئے اٹھتا ہے وفاقی کابینہ نے 94 ایسی ادویات کو مہنگا کر دیا ہے جو انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے انتہائی ضروری ہوتی ہیں  ۔ 

حکمرانوں کی خواہش تو یہ تھی کہ عوام کو رولایا جائے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب وہ عوام کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کی وادی میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور ان کے کہنے کے مطابق سکون صرف قبر میں ملتا ہے تو گویا بیس کروڑ عوام کو قبر میں سکون فراہم کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے  ۔

 

Comments