ن لیگی قیادت آرمی چیف سے ملاقات کے معاملے پر ایک پیج پر نہیں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف تقاریر کرنے والے بیک ڈور سے اپنے پارٹی رہنماوں کو بھیج کر رحم کی اپیل کروا رہے ہیں ۔
ن لیگی قیادت آرمی چیف سے ملاقات کے معاملے پر ایک پیج پر نہیں ہے ۔ مریم صفدر نے رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید جبکہ شہباز شریف نے تصدیق کی ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنماوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ن لیگ میں دراڑ پڑ چکی ہے ۔
آدھی پارٹی نواز لیگ اور آدھی شہباز لیگ بن چکی ہے ۔ آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے کبھی ملک سے وفادار نہیں ہو سکتے ۔ ن لیگ صرف اپنے قائد کی کرپشن بچانے کے لئے احتجاج کررہی ہے ۔ ن لیگی قیادت شریف خاندان کی نسل در نسل غلامی میں مصروف ہے ۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایک ہوگئے ہیں ۔
جب کرپٹ سیاستدانوں سے انکی دولت کا حساب مانگا جاتا ہے تو یہ اسے انتقامی کاروائی کا نام دیتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کو احتساب کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے ، کسی کرپٹ اور لٹیرے کو نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں نے ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ کرپشن کے خلاف جنگ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Comments
Post a Comment